کانگریس کی طلبہ اکائی کی جموں و کشمیر کی شاخ نے ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کی مخالفت میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور بنڈارو دتاتریہ کو برخاست کرنے کے مطالبہ کے سلسلہ میں آج یہاں ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔
این ایس یو آئی کی ریاستی شاخ کے صدر نیرج کنڈل کی قیادت میں جموں یونیورسٹی کے سامنے
منعقد اس بھوک ہڑتال میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور امبیڈکر طلبہ تنظیم کے طلبہ نے شرکت کی۔
مسٹر کنڈل نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی کے طالب علم روہت کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہیں کیوں کہ دونوں وزراء نے ایسے حالات پیدا کردیئےتھے کہ اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا